کاروبار
Time 17 دسمبر ، 2021

پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے کیپیٹو پاور پلانٹس کی گیس بحالی کا فیصلہ

پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے کیپیٹو  پاور  پلانٹس کی گیس بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

گیس بحالی کا فیصلہ وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) رہنماؤں کی ملاقات میں ہوا، اپٹما رہنماؤں نے گیس بندش کے بعد ٹیکسٹائل ملزبند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے کیپیٹو  پاورپلانٹس کی گیس بحالی کے فیصلے کے بعد وزارت توانائی نےایم ڈی سوئی ناردرن گیس کو اپٹماممبران سے ہفتے کو میٹنگ کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لوڈ منیجمنٹ کا شیڈول بنا ئےگی، ملاقات میں طے پایا کہ اپٹما ممبران لوڈ منیجمنٹ شیڈول پر عمل درآمد اور عدالتوں کے حکم امتناع واپس لےلیں گے۔

مزید خبریں :