پاکستان
Time 18 دسمبر ، 2021

شیر شاہ پر جس مقام پر دھماکاہوا نیچے 5 سے 6 فٹ چوڑا نالہ ہے، ذرائع کے ایم سی

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرشاہ میں جس مقام پر دھماکاہوا وہاں نالہ 5 سے 6 فٹ چوڑا ہے۔

کےایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں نالہ گزر رہا ہے وہاں بینک قائم تھا اور جس مقام پر دھماکاہوا وہاں نالہ 5 سے 6فٹ چوڑا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نالے پر تعمیرات بہت پرانی ہیں جن کی تفصیلات نہیں، تقریباً ایک کلومیٹر کے علاقے میں نالہ ایک انچ جگہ پر بھی کھلا ہوا نہیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نالے پر تعمیر کی گئی بیشترعمارتیں 6منزلہ ہیں جن سے لاکھوں روپےکرایہ وصول کیاجاتاہے۔

ڈپٹی کمشنر کیماڑی کا کہنا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ ایکٹ کے تحت ان تعمیرات کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اورتحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کے والد سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید خبریں :