پاکستان
Time 18 دسمبر ، 2021

واش روم کا بہانہ بناکر سی ٹی ڈی کی حراست سے قتل کا ملزم فرار ہوگیا

حکام کے مطابق ملزم کو دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں، ملزم واش روم کا بہانہ کرکے دیوار پھلانگ کر فرار ہوا— فوٹو: فائل
حکام کے مطابق ملزم کو دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں، ملزم واش روم کا بہانہ کرکے دیوار پھلانگ کر فرار ہوا— فوٹو: فائل

کراچی میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی حراست سے ملزم فرارہوگیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز کی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نےصبح گرفتاری ظاہرکی تھی، ملزم شیراز  پولیس اہلکار حمزہ کے قتل کا مرکزی ملزم تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کو دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں، ملزم واش روم کا بہانہ کرکے دیوار پھلانگ کر فرار ہوا۔

حکام کے مطابق غفلت کے مرتکب سی ٹی ڈی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :