سشمیتا سین کا زید علی کی ویڈیو پر ردعمل

ٹوئٹر صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور ساتھ ہی فلم کے مرکزی کردار شاہ رخ خان سشمیتا سین اور میں ہوں نا کی ڈائریکٹر فرح خان کو ٹیگ کیا--فوٹو: اسکرین گریب
ٹوئٹر صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور ساتھ ہی فلم کے مرکزی کردار شاہ رخ خان سشمیتا سین اور میں ہوں نا کی ڈائریکٹر فرح خان کو ٹیگ کیا--فوٹو: اسکرین گریب

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر  زید علی کی ویڈیو  پر  بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

کچھ روز قبل زید علی نے ساتھیوں کے ہمراہ بالی وڈ فلم ’میں ہوں نا‘ کا یادگار سین دوبارہ تخلیق کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

رضوان عامر نامی ٹوئٹر صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور ساتھ ہی فلم کے مرکزی کردار شاہ رخ خان، سشمیتا سین اور ڈائریکٹر فرح خان کو ٹیگ کیا۔

سشمیتا نے رضوان عامر کے ٹوئٹ پر جواب دیا اور ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 

اداکارہ نے ہیش ٹیگز میں بہترین کاوش اور تعریف کے قابل لکھا، ساتھ ہی قہقہہ، تالیوں اور دِل والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

زید علی نے سشمیتا کے ردعمل کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹااسٹوری پر بھی شیئر کیا اور کہا کہ انہیں یہ ویڈیو پسند آئی ہے۔

فوٹو: زید علی انسٹاگرام/اسکرین شاٹ
فوٹو: زید علی انسٹاگرام/اسکرین شاٹ


مزید خبریں :