ویڈیو: دُلہن رسموں کے درمیان سوگئی

شادی بیاہ کے مواقع پر رسموں رواج ایک تھکا دینے والا معاملہ ہے جس کی وجہ سے دُلہا دُلہن بھی انتہائی تھکاوٹ شکار ہوتے ہیں اور اسی باعث تھکن سے چور ایک دُلہن سسرال پہنچنے کےبعد رسموں کےدوران ہی سوگئی۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دُلہن کا تعلق بھارت سے ہے جب کہ یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ دُلہن کے ارد گرد ہندو روایات کے مطابق رسم کا سامان رکھا ہے اور برابر میں دُلہا بھی کھڑا ہوا ہے۔

شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب صبح کے ساڑھے 6 بجے کا وقت ہو اور شادی کی تقریب چل رہی ہو۔

صارفین کی جانب سے پوسٹ پر دلچسپ تبصرے پیش کیے جارہے ہیں اور اندازہ لگا رہے ہیں کہ یہ ویڈیو اس وقت کی ہوگی جب دُلہن رخصت ہوکر سسرال آتی ہے اور لڑکے کے گھر والے اس کی منہ دکھائی کی رسم کرتے ہیں۔

کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ دُلہن شادی میں اتنا تھک جاتی ہے، گھر والوں کو ان کے آرام کا خیال رکھنا چاہیے۔