پاکستان
Time 20 دسمبر ، 2021

کے پی بلدیاتی الیکشن: 60 تحصیل کونسلز اور 4 سٹی کونسلز کے تازہ ترین نتائج

تحصیل کونسل کی 14 نشستوں پر جے یو آئی 10 پر تحریک انصاف کامیاب، سٹی کونسل کی 3 نشستوں پر جے یو آئی اور ایک پر اے این پی کی برتری— فوٹو: جیو نیوز
تحصیل کونسل کی 14 نشستوں پر جے یو آئی 10 پر تحریک انصاف کامیاب، سٹی کونسل کی 3 نشستوں پر جے یو آئی اور ایک پر اے این پی کی برتری— فوٹو: جیو نیوز

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو صوبے کے 17 اضلاع کی 61 تحصیل کونسلز (چیئرمین) کی نشستوں میں سے 60 اور 5 سٹی کونسلز (میئرز) کی نشستوں میں سے 4 پر پولنگ ہوئی جن کے نتائج آخری مراحل میں ہیں۔

چیئرمین تحصیل کونسل کی جس ایک نشست پر پولنگ نہیں ہوئی وہ بنوں کی تحصیل بکا خیل ہے جہاں پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔

اس کے علاوہ سٹی کونسل کی بھی ایک نشست ڈی آئی خان پر پولنگ نہیں ہوئی۔ اس نشست پر اے این پی کے امیدوار کو قتل کیے جانے پر پولنگ ملتوی ہوئی۔ یعنی مجموعی طور پر تحصیل کونسلز کی 60 اور سٹی کونسلز کی 4 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔

17 اضلاع کی 60 تحصیل کونسلز کے نتائج

اب تک 60 تحصیل کونسلز میں سے 41 کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں سے 14 نشستیں جے یو آئی، 10 نشستیں پی ٹی آئی، 7 نشستیں آزاد امیدوار، اے این پی نے 5، ن لیگ نے 3 اور جماعت اسلامی نے 2 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔

1 پشاور

ضلع پشاور کی 6 تحصیل کونسلز میں سے 5 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق 3 تحصیل کونسلز پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور ایک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جبکہ ایک تحصیل پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کامیاب ہوئی۔

2 چار سدہ

ضلع چار سدہ کی 3 تحصیلوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق 2 تحصیلوں پر جے یو آئی اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

3 نوشہرہ

ضلع نوشہرہ کی 3 تحصیلوں میں سے ایک کا مکمل نتیجہ موصول ہوا ہے اور اس پر اے این پی کا امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔

4 خیبر

ضلع خیبرکی 3 تحصیلوں میں سے 2 کا مکمل نتیجہ موصول ہوچکا ہے جس کے مطابق ایک تحصیل میں پی آئی ٹی اور ایک میں جے یو آئی کامیاب ہوئی ہے۔

5 مہمند

ضلع مہمند کی 3 تحصیلوں میں سے 2 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جس کے مطابق ایک تحصیل میں جے یو آئی اور ایک پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔

6 مردان

ضلع مردان کی تمام 4 تحصیل کونسلز کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ مردان کی تین تحصیل کونسلز میں جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک تحصیل میں اے این پی کا امیدوار کامیاب ہوا۔

7 صوابی

ضلع صوابی کی 4 تحصیلوں میں سے 3 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے ایک تحصیل میں ن لیگ، ایک میں پی ٹی آئی اور ایک میں اے این پی کامیاب ہوئی۔

8 کوہاٹ

ضلع کوہاٹ کی 3 تحصیل کونسل میں سے 2 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے کوہاٹ کی ایک تحصیل میں پی ٹی آئی، ایک میں آزادامیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

9 کرک

ضلع کرک کی 3 تحصیلوں میں سے ایک کا بھی مکمل نتیجہ موصول نہیں ہوسکا ہے۔

10 ہنگو

ضلع ہنگو کی 2 تحصیل کونسلز  کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے ایک تحصیل میں جے یو آئی اور دوسری میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

11 بنوں

بنوں کی 5 تحصیل کونسلز  میں سے 3 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے ایک تحصیل میں جے یو آئی، ایک میں پی ٹی آئی اور ایک میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

بنوں کی ایک تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے۔

12 لکی مروت

ضلع لکی مروت کی 4 تحصیلوں میں سے 2 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے ایک تحِصیل میں جماعت اسلامی اور ایک میں آزاد امیدوار کامیاب قرار پایا۔

13 ڈی آئی خان

ڈی آئی خان کی 5 تحصیل کونسلز میں سے 4 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے 2  تحصیلوں پر  آزاد امیدوار، ایک میں جماعت اسلامی اور  ایک میں پی ٹی آئی کامیاب ہوئی۔

14 ٹانک

ضلع ٹانک کی دونوں تحصیلوں کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں اور دونوں تحصیلوں میں جے یو آئی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔

15 ہری پور

ضلع ہری پور کی تمام 3 تحصیلوں کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے 2 میں ن لیگ اور  ایک میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

16 بونیر

ضلع بونیر کی 6 تحصیلوں میں سے 5 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں۔  بونیر کی 4 تحصیلوں میں پی ٹی آئی اور ایک میں اے این پی کامیاب ہوئی۔

17 باجوڑ

ضلع باجوڑ کی 2 تحصیلوں میں سے ایک کے بھی مکمل نتائج موصول نہیں ہوسکے ہیں۔

17 اضلاع کے 4 سٹی کونسلز کے نتائج

4 سٹی کونسلز میں سے 3 کے مکمل نتائج سامنے آگئے ہیں جن میں سے 2 میں جے یو آئی اور ایک میں اے این پی کامیاب ہوئی ہے جبکہ پشاور میں جے یو آئی کے امیدوار کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے— فوٹو: جیو نیوز
4 سٹی کونسلز میں سے 3 کے مکمل نتائج سامنے آگئے ہیں جن میں سے 2 میں جے یو آئی اور ایک میں اے این پی کامیاب ہوئی ہے جبکہ پشاور میں جے یو آئی کے امیدوار کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے— فوٹو: جیو نیوز

4 سٹی کونسلز میں سے 3 کے مکمل نتائج سامنے آگئے ہیں جن میں سے 2 میں جے یو آئی اور ایک میں اے این پی کامیاب ہوئی ہے جبکہ پشاور میں جے یو آئی کے امیدوار کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے اس کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج روک لیے گئے ہیں اور نتیجہ الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

1 پشاور

پشاور سٹی کی میئر کی نشست پر جے یو آئی کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوچکی ہے۔

2 مردان

مردان کے میئر کی نشست عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے جیتی ہے۔

3 کوہاٹ

کوہاٹ سٹی کے میئر کی نشست پر جے یو آئی کا امیدوار کامیاب ہوا۔

4 بنوں

بنوں سٹی کونسل کے میئر کی نشست پر جے یو آئی کامیاب ہوئی۔

نوٹ: سٹی کونسل کی پانچویں نشست ڈی آئی خان میں تھی جہاں الیکشن نہیں ہوئے۔


مزید خبریں :