ریما شوہر کے ہمراہ تعزیت کیلئے مرحوم عمر شریف کے گھر پہنچ گئیں

اداکارہ ریما اپنے شوہر ڈاکٹرطارق کے ہمراہ کامیڈی کنگ عمرشریف کے گھر پہنچ گئیں۔ —فوٹو: اسکرین گریب
اداکارہ ریما اپنے شوہر ڈاکٹرطارق کے ہمراہ کامیڈی کنگ عمرشریف کے گھر پہنچ گئیں۔ —فوٹو: اسکرین گریب 

 کراچی: اداکارہ ریما  اپنے شوہر ڈاکٹرطارق کے ہمراہ مرحوم کامیڈی کنگ عمرشریف کے گھر پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ ریما نے کامیڈی کنگ کی اہلیہ دیبا ،بیٹے جواد اور فواد سے عمرشریف کے انتقال پر تعزیت کی۔

ذرائع کے مطابق ریما نے عمر شریف کیلئے  مغفرت کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

مزید خبریں :