کھیل
Time 21 دسمبر ، 2021

'یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ فاسٹ بولر کپتانی نہیں کر سکتے'

کپتانی اور بولنگ میں بہترین دوں گا۔ ہماری ٹیم کے اوپنر اچھے ہیں، مڈل آرڈر بھی بہترین ہے: کپتان لاہور قلندرز—فوٹو فائل
کپتانی اور بولنگ میں بہترین دوں گا۔ ہماری ٹیم کے اوپنر اچھے ہیں، مڈل آرڈر بھی بہترین ہے: کپتان لاہور قلندرز—فوٹو فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کیے جانے پر فرنچائز کا شکریہ ادا کیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز نے مجھے شروع سے عزت دی ہے، اعزاز کی بات ہے کہ جس ٹیم سے پی ایس ایل شروع کیا اس کی کپتانی کر رہا ہوں، ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ لاہور قلندرز کے لیے اچھا پرفارم کروں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکوں کو آگے لے کر جاؤں گا ، کپتانی اور بولنگ میں بہترین کارکردگی پیش کروں گا۔ ہماری ٹیم کے اوپنر اچھے ہیں، مڈل آرڈر بھی بہترین ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 کے لیے جہاں کوئی کمی تھی اسے بہتر کیا ہے، یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ فاسٹ بولر کپتانی نہیں کر سکتے، ماضی میں وسیم اکرم، وقار یونس سمیت کئی فاسٹ بولرز کپتان بنے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 7 کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :