پاکستان
Time 21 دسمبر ، 2021

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا—فوٹو: اے پی پی
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا—فوٹو: اے پی پی 

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گیس بحران پر حکومتی ارکان پھر بول پڑے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ ہو  رہی ہے ،میڈیا اور عوام ہم سے سوالات کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان نے شکوہ کیا کہ کراچی کے ساتھ یوریا پلانٹس کو بھی گیس نہیں مل رہی جبکہ عبدالرزاق داؤد نے برآمدی صنعت سےمعاہدے کی خلاف ورزی پر سوالات اٹھائے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر مشیرتجارت  عبدالرزاق داؤد نے  کہا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی سپلائی نہیں ہو گی تو برآمدات متاثر ہوں گی۔

اس کے علاوہ حماد اظہر نے کہا کہ  انڈسٹری کا دعوٰی ہے کہ 35فیصد بند ہیں جبکہ حکومتی سروے کے مطابق 95 فیصد انڈسٹری چل رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر  کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کے کیپٹو پلانٹس کو گیس بند اور پراسسنگ یونٹس کو سپلائی جاری ہے ۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے  برآمدی اور جنرل انڈسٹری کو گیس سپلائی سےمتعلق نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے  تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کمیٹی میں مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیرتوانائی حماد اظہر اور عبدالرزاق داؤد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کے پی الیکشن پر صرف پرویز خٹک کی تعریف کی جبکہ شبلی فراز کو الیکشن کمشنر سے ملاقات کا ٹاسک سونپ دیا۔

مزید خبریں :