پاکستان
Time 21 دسمبر ، 2021

بنوں سٹی میئر کی نشست پرووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی

میئر کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے عرفان اللہ درانی نے 59844 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے— فوٹو:فائل
میئر کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے عرفان اللہ درانی نے 59844 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے— فوٹو:فائل

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں کی سٹی کونسل کی میئر شپ کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

ریٹرننگ افسر کے اعلامیے کے مطابق دوبارہ گنتی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں صبح  9 بجے کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنوں میئر کے 286 پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق میئر کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے عرفان اللہ درانی 59844 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق میئر کی نشست پر پی ٹی آئی کے اقبال جدون 43398 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :