دنیا
Time 23 دسمبر ، 2021

برطانیہ میں پہلی مرتبہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ریکارڈ

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1 لاکھ 6 ہزار 122 نئے کیس رپورٹ ہوئے  —فوٹو: فائل
برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1 لاکھ 6 ہزار 122 نئے کیس رپورٹ ہوئے  —فوٹو: فائل 

برطانیہ میں پہلی مرتبہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1 لاکھ 6 ہزار 122 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ملک میں  پہلی مرتبہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سےزائد ریکارڈ  کی گئی ہے۔

حکومتی ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ   5 سے 11 سال کے بچوں کو ابھی ویکسین لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم  ترجیح اب بھی بالغ افراد کو جلد ازجلد بوسٹر خوراک لگانا ہے ۔

اس کے علاوہ فرانس نے کرسمس پر نئی پابندیاں نہ لگانے کا اعلان  کیا ہے جبکہ کویت میں اومی کرون ویرینٹ کے 12 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :