پاکستان
Time 24 دسمبر ، 2021

بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ابتدا ہے، اختتام بھی ایسا ہی ہوگا، فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ابتدا ہے اور اختتام بھی ایسا ہی ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ آج پی ڈی ایم سندھ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی حالات پر بات کی۔

ان کا کہنا تھاکہ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ اسلام آباد روانہ ہوگا اور نئے عزم و حوصلے کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ بتایا جائے فارمولا بنانے کی پیشکش کس نے کی واضح کیا جائے؟ جس بات میں ابہام ہوتا اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ابتدا ہے اور اختتام بھی ایسا ہی ہوگا۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخواکے 17 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نے مخالفین کو اپ سیٹ شکست دی ہے۔

مزید خبریں :