کامران بنگشن نے ارباب محمد علی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

وزیرِ  اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے میئر  پشاور کے ٹکٹ کیلئے دو کروڑ  روپے لینے کا الزام لگانے پر  ارباب محمد علی کو  50 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

کامران بنگش نے کہا کہ سابق ناظم ارباب محمد علی نے من گھڑت اور بے بنیاد الزام لگایا ہے۔ 

نوٹس میں ہے کہا گیا ہے کہ ارباب محمد علی نے مجھ پر دو کروڑ روپے لینے کا من گھڑت الزام لگاکر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

مزید خبریں :