کھیل
Time 29 دسمبر ، 2021

بابراعظم کا یتیم خانےکا دورہ، بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی

فوٹو: @babarazam258
فوٹو: @babarazam258

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نے لاہور کے ایک یتیم خانے میں جاکر  بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

بعد ازاں انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ خوش قسمتی سے مجھے گزشتہ روز لاہور کے یتیم خانے میں اپنے نوجوان ہیروز سے ملنےکا موقع ملا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر وہاں میسر سہولیات پسند آئیں، وہاں موجود ہیروز بھی خوش نظر آئے اور  اپنی زندگی میں بہت کچھ کرنےکے لیے بھی پرعزم دکھائی دیے۔

اس موقع پر بابر اعظم نے اپیل کی کہ ان سپر اسٹارز اور ایسے اداروں کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

مزید خبریں :