دنیا
Time 31 دسمبر ، 2021

امریکا میں کورونا بے قابو آج بھی 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

امریکا میں آج 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے —فوٹو: فائل
امریکا میں آج 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے —فوٹو: فائل 

امریکا اور یورپ میں کورونا بے قابو ہوگیا، امریکا میں آج بھی 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ جبکہ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید1 لاکھ 89 ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں آج 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  فرانس میں مسلسل دوسرے روز بھی 2لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ گئے 

اس کے علاوہ اٹلی میں 1 لاکھ 26 ہزار اوراسپین میں 1لاکھ 61ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکارہوگئے ، اس کے علاوہ انگلینڈ  میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث  8 اسپتالوں میں اضافی یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

دوسری جانب امریکا میں کورونا کیسز میں اضافے پرامریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ ویکسین شدہ افراد بھی کو رونا میں مبتلا اور وبا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ اسرائیل میں کمزور مدافعت والے افراد کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی چوتھی ڈوز کی منظوری دے دی گئی ۔

مزید خبریں :