کاروبار
Time 31 دسمبر ، 2021

سال کے آخری روز ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سال کے آخری روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کم ہوکر 108025 روپےہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ  17 ڈالر اضافے سے 1820 ڈالر فی اونس ہے۔



مزید خبریں :