بلیک بیری استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر، کمپنی نے اہم اعلان کردیا

بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل فونز کے لیے اپنی سروسز ختم کردے گی۔ —فوٹو: فائل
بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل فونز کے لیے اپنی سروسز ختم کردے گی۔ —فوٹو: فائل 

کینیڈا کی معروف سافٹ ویئرکمپنی  بلیک بیری کے فونز ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے اپنی مقبولیت کھو بیٹھے ہیں ،جس کے بعد کئی بار انہیں بند کرنے کی خبریں سامنے آتی رہیں تاہم کمپنی نے اس حوالے سے اب بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل فونز  کے لیے اپنی سروسز ختم کردے گی۔

کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 جنوری سے، بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر  نیٹ ورکس یا وائی فائی کام نہیں کرے گا۔

 بلیک بیری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مزکورہ موبائل فونز اب ڈیٹا ،فون کال ، ٹیکسٹ میسجز بھیجنے یہاں تک کہ911 پر ہنگامی کال کرنے کے بھی قابل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ 2013 میں کینیڈین کمپنی  بلیک بیری نے (Research in MOtion) RIM  کے ذریعے اس کے موبائل آپریٹنگ سسٹم کا  آخری ورژن بلیک بیری 10 متعارف کروایا تھا تاہم RIM نے 2016 میں موبائل فون بنانا بند کیا اور اپنی توجہ بلیک بیری لمیٹڈ کے نام سے سکیورٹی سافٹ ویئر پر منتقل کر دی تھی۔

بعد ازاں 2016 میں، چینی کمپنی TCL نے بلیک بیری موبائل برانڈ کا لائسنس حاصل کیا اور بلیک بیری Key1 اور بلیک بیری key2کو متعارف کرایا۔

کینیڈین کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ  key1 اور key2 فونز  بلیک بیری سافٹ ویئر کی سروسز کے خاتمے سے متاثر نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ TCL نے بھی 2020 میں بلیک بیری فونز کو  بنانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی اگست 2022 تک ڈیوائسز کو سپورٹ کرے گی جس کے بعد امریکی سافٹ ویئرسکیورٹی کمپنی On ward Mobility نے  بلیک بیری فونز بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :