دنیا
Time 01 جنوری ، 2022

لاس اینجلس میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

لاس اینجلس کے ایک اسٹور  میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 2 مشکوک افراد نے لاس اینجلس میں اسٹور کے اندر اور باہر فائرنگ کی۔

لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹور میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید خبریں :