کاروبار
Time 03 جنوری ، 2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال کے پہلے کاروباری دن مثبت رجحان رہا

کاروباری روز 100 انڈیکس 290 پوائنٹس اضافے سے 44886 پر بند ہوا— فوٹو:فائل
کاروباری روز 100 انڈیکس 290 پوائنٹس اضافے سے 44886 پر بند ہوا— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے کاروباری دن مثبت رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز 100 انڈیکس 290 پوائنٹس اضافے سے 44886 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 397 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 44906 رہی۔

حصص بازار میں آج 19 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 51 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 16 ارب روپے بڑھ کر 7700 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :