سال کے فرق سے پیدا ہونے والے جڑواں بہن بھائی

نیٹیواڈاڈ میڈیکل سینٹر میں فاطمہ میڈریگال اور رابرٹ ٹریوجیلو کے ہاں بچوں کی پیدائش میں ہوئی:فوٹوفائل
نیٹیواڈاڈ میڈیکل سینٹر میں فاطمہ میڈریگال اور رابرٹ ٹریوجیلو کے ہاں بچوں کی پیدائش میں ہوئی:فوٹوفائل

جڑواں بچوں کی پیدائش میں ایک سے دو منٹ کا فرق تو سنا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایسے بچوں سے متعلق بتانے جارہے ہیں جن کی پیدائش میں سال کا فرق ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تاہم غیر معمولی بات یہ ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دورانیے میں سال کا فرق ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹیواڈاڈ میڈیکل سینٹر میں  فاطمہ میڈریگال اور رابرٹ ٹریوجیلو کے ہاں بچوں کی پیدائش  ہوئی اور دونوں کی پیدائش میں 15 منٹ کا فرق تھا۔

اس حوالے سے اسپتال نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی جس کے مطابق خاتون کے ہاں پہلا بچہ (بیٹا) 31 دسمبر کو رات 11 بج کر 45 منٹ کو  پیدا ہوا اور اس کے 15 منٹ بعد رات 12 بجے دوسرے بچے (بیٹی ) کی پیدائش ہوئی۔

دونوں کی پیدائش میں 15 منٹ کے وقفے کے باعث اب ان کی سالگرہ مختلف دن اور مہینے میں ہو گئی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح 20 لاکھ میں سے ایک کے برابر ہے۔