کاروبار
Time 05 جنوری ، 2022

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 17 ڈالر بڑھ کر 1820 ڈالر فی اونس ہے— فوٹو: فائل
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 17 ڈالر بڑھ کر 1820 ڈالر فی اونس ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا دام 86 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 239 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 17 ڈالر بڑھ کر 1820 ڈالر فی اونس ہے۔ 


مزید خبریں :