دنیا
Time 06 جنوری ، 2022

پالتو جانوروں کو بچوں پر فوقیت دینے والے لوگ خود غرض ہیں، پوپ فرانسس

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں کو بچوں پر فوقیت دینے والے لوگ خود غرض ہیں۔ —فوٹو: فائل
پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں کو بچوں پر فوقیت دینے والے لوگ خود غرض ہیں۔ —فوٹو: فائل 

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں کو بچوں پر فوقیت دینے والے لوگ خود غرض ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پوپ فرانسس  نے  ویٹی کن میں عام افراد  سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ  پالتو جانوروں کو بچوں پر فوقیت دیتے ہیں وہ خود غرض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خود غرضی کی ایک شکل نظر آتی ہے کہ کچھ لوگ بچے پیدا نہیں کرنا چاہتے یا  بعض اوقات ان کا ایک بچہ  ہوتا ہے لیکن ان کے پاس کتے اور بلیاں ہوتی ہیں جو بچوں کی جگہ لیتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس پر لوگوں کا ہنسی آتی ہے پر یہ حقیقت ہے جبکہ یہ عمل باپ اور ماں بننے سے انکار ہے جو ہماری انسانیت کو چھین لیتا ہے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ جو لوگ طبی وجوہات کی بنا پر بچے پیدا کرنے سے قاصر ہیں انہیں بچے گود لینے پر غور کرنا چاہیے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پوپ فرانسس نے ان لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جو بچوں پر پالتو جانوروں کا انتخاب کرتے ہیں۔

2014 میں انہوں نے کہا تھا کہ بچوں کی بجائے پالتو جانور رکھنا  ثقافتی تنزلی  ہے۔




مزید خبریں :