پاکستان
Time 07 جنوری ، 2022

لاہور میں اومی کرون کے مزید 31 کیسز کی تصدیق

لاہور  میں اومی کرون کے مزید 31 کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں اومی کرون کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد شہر میں ویرینٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد 242 ہوگئی۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ صوبے بھر میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 250 ہے۔


مزید خبریں :