کھیل
08 جنوری ، 2022

گیند وکٹوں کے بیچ سے نکل گئی، راشد لطیف نے میچ کی دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی

کرکٹ کی دنیا میں اکثر دلچسپ اور عجیب واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے رہتے ہیں۔

گزشتہ روز آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوران کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں آسٹریلین بولر کی گیند وکٹوں کو چھوتے ہوئے وکٹ کیپر کے پاس گئی لیکن بیلز نہ گریں۔

امپائر نے بھی انگلش بیٹر بین اسٹوکس کو آؤٹ قرار دیدیا لیکن انگلش بلے باز نے ریویو لیا اور کرکٹ قوانین کے مطابق وہ ناٹ آؤٹ قرار پائے کیونکہ جب تک بیلز نہ گریں تو بیٹر کو آؤٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اب پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھی سوشل میڈیا پر  آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں پیش آنے والے واقعے کی شیئر کی گئی ویڈیو پر ایک پرانی لیکن دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ ماضی کے عظیم وکٹ کیپر نے ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔

راشد لطیف نے لکھا کہ گیند اسٹمپس کے درمیان سے گزر گئی لیکن بیلز اپنی جگہ برقرار رہیں، کرکٹ کی دنیا میں یہ انوکھا واقعہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 1997 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا۔

سابق وکٹ کیپر نے مزید بتایا کہ بولر مشتاق احمد تھے جبکہ سامنے پروٹیز بلے باز پیٹ سمکاک تھے اور اسٹیڈیم شیخوپورہ کا تھا۔

اس دلچسپ ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی مزے مزے کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM