08 جنوری ، 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ایک خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہیں جسے دیکھ کر مداحوں کے ذہنوں میں مختلف قسم کے سوالات اٹھ رہے تھے۔
گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر بابر اعظم اور ایک خاتون کی تصاویر زیرِ گردش ہیں، ایک تصویر میں خاتون بابر کے ساتھ پوز بناکر کھڑی ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں وہ کپتان کے کوٹ کا بٹن لگارہی ہیں۔
تصویروں کے وائرل ہونے پر صارفین نے طرح طرح کے اندازے لگانے شروع کردیے۔
تاہم اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خاتون ہیں کون؟
خاتون کا نام ابیہا مامون ہے جو کہ دبئی کی رہائشی ہیں اور ایک میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ بھی ہیں، 6 ہفتے قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا کہ انہیں فخرِ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مِلا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ پر یہ بھی بتایا تھا کہ صارفین جلد ان کا بابر اعظم کے ہمراہ کام دیکھ سکیں گے۔