معروف بھارتی اداکار و پروڈیو سر چل بسے

معروف بھارتی ادکار و پروڈیوسر رمیش بابو 56 سال کی عمر میں چل بسے۔ —فوٹو: فائل
معروف بھارتی ادکار و پروڈیوسر رمیش بابو 56 سال کی عمر میں چل بسے۔ —فوٹو: فائل 

معروف بھارتی ادکار و پروڈیوسر رمیش بابو 56 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیش بابو کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم گزشتہ روز طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں اہل خانہ نے مقامی اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ رمیش بابو  سینیئر تیلگو اداکار کرشنا کے صاحبزادے اور  سپر اسٹار مہیش بابو کے بڑے بھائی تھے۔

رمیش بابو نے بطور اداکار 15 سے زیادہ تیلگو فلموں میں کام کیا جس میں 'بازار راؤڈی'، اور دیگر شامل ہیں البتہ 1997 میں وہ اداکاری سے ریٹائرمنٹ کے بعد پروڈیوسر بن گئے تھے۔

خیال رہے کہ مہیش بابو بھی جمعرات سے کورونا کا شکار ہیں جس کےبعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ 

مزید خبریں :