دنیا
Time 09 جنوری ، 2022

مسلم نسل کشی کیخلاف خط پرسابق بھارتی آرمی چیفس کیجانب سے دستخط سے انکار کا انکشاف

بھارتی نیوی کے سابق سربراہ ایڈمرل ارون پرکاش نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف صدر اور وزیر اعظم کو لکھے گئے مذمتی خط پر بھارتی فوج کے تمام سابق آرمی چیفس نے دستخظ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

چند روز قبل بھارت کے اعلیٰ عسکری حکام نے مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف صدر اور وزیر اعظم کو خط لکھا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملک میں امن اور ہم آہنگی کی کوئی بھی خلاف ورزی دشمن بیرونی قوتوں کو حوصلہ دے گی۔

خط میں 17 دسمبر کو ہریدوار میں تین روزہ مذہبی کانفرنس کے دوران ہندوستان کے مسلمانوں کو قتل کرنے کے بار بار مطالبات پر شدید خوف اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

اب بھارتی نیوی کے سابق چیف ایڈمرل ارون پرکاش نے انٹرویو میں انکشاف کیا  ہےکہ مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف لکھے گئے خط پر بھارتی فوج کے تمام سابق سربراہان نے دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔

خیال رہے کہ خط لکھنے والوں میں بھارتی نیوی کے 4 اور ایک فضائیہ کے سابق سربراہ شامل تھے جبکہ مذمتی خط پر بھارتی بیوروکریٹس اور نمایاں شخصیات سمیت 100 مزید افراد نے دستخط کیے جبکہ خط میں سکھ، عیسائی، دلتوں سمیت دوسری اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی کی بھی مذمت کی گئی تھی۔

مزید خبریں :