دنیا
Time 10 جنوری ، 2022

نائیجیریا: موٹرسائیکل گینگ کی فائرنگ سے 200 افراد ہلاک

نائیجیریا میں موٹر سائیکل گینگ کی فائرنگ سے 200 افراد ہلاک ہوگئے —فوٹو: فائل
نائیجیریا میں موٹر سائیکل گینگ کی فائرنگ سے 200 افراد ہلاک ہوگئے —فوٹو: فائل 

نائیجیریا میں کئی دنوں سے جاری  موٹرسائیکل گینگ کی اندھا دھن فائرنگ  کے مختلف واقعات میں کم از کم  200 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نائیجیریاکے شمال مغربی ریاست زمفارا میں کئی دنوں سے موٹرسائیکل سوار گروہوں کی فائرنگ سے 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ فائرنگ کے یہ واقعات گزشتہ ہفتے ہونے والے فوجی فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں جس نے کچھ جرائم پیشہ گروہوں کو اپنے ٹھکانوں سے نکلنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔

نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی طور پر ڈاکو کے نام سے جانے جانے والے، یہ گروہ مجرموں کے جدید ترین نیٹ ورک ہیں جو  اس علاقے کے بڑے حصے میں کام کرتے ہیں اور اکثر جانور چوری جبکہ مقامی افراد کو تاوان کے لیے اغوا کرتے ہیں۔

نائیجیریا کے شمال مغربی ریاست زمفارا میں کئی دنوں سے موٹرسائیکل سوار گروہوں کی فائرنگ سے 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔—فوٹو: بی بی سی
نائیجیریا کے شمال مغربی ریاست زمفارا میں کئی دنوں سے موٹرسائیکل سوار گروہوں کی فائرنگ سے 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔—فوٹو: بی بی سی 

تاہم گزشتہ ہفتے حکومت نے سرکاری طور پر ان ڈاکوؤں کو دہشت گرد قرار دیا، جس سے سیکورٹی فورسز کو گروہوں اور ان کے حامیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دی۔

رپورٹس کے مطابق جمعے کو ابتدائی طور پر یہ اطلاع ملی تھی کہ 300 بندوق بردار مشتبہ عسکریت پسند اس علاقے میں داخل ہوئے اور  100 سے زیادہ افرادکو  ہلاک کیا جبکہ مسلح افراد نے حملے میں گھروں کو جلایا اور لاشوں کو مسخ کردیا اور 2ہزار سے زائد گائے بھینسیں چوری کرلیں۔

10 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ —فوٹو: اے ایفپی
10 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ —فوٹو: اے ایفپی 

دوسری جانب انسانی امور کی وزیر سعدیہ عمر فاروق  نے  بتایا کہ  گزشتہ کئی دنوں کے درمیان 200 سے زائد افراد کو دفن کیا جاچکا ہے جبکہ ا نہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ 10 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

اس کے علاوہ نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے وعدہ کیا ہے کہ حکومت ان مسلح گرہوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

مزید خبریں :