پاکستان
Time 10 جنوری ، 2022

2018 سے 2020 تک پاکستان کوسب سے زیادہ سویلین امداد دی، امریکی قونصل جنرل

لاہورمیں تعینات امریکی قونصل جنرل، ولیم کے مکانیولے نے کہا ہے کہ 2018 سے 2020 تک پاکستان کوسب سے زیادہ سویلین امداد دی، سرمایہ وہیں لگتا ہے جہاں قواعد شفاف ہوں۔

روز نامہ ’جنگ‘ اور  ’دی نیوز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چھ جامعات کے ساتھ شراکت داری کی ہے، طلبہ کو انگریزی سکھائی جا رہی ہے، جنوبی پنجاب میں 10 ہزار نوجوانوں کیلئے کاروباری مواقع  پیدا  کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کورونا کی تقریباً چار کروڑ بیس لاکھ ویکسین کی خوراکیں دی ہیں۔

ولیم کے مکانیولے نے کہا کہ زراعت، لائیواسٹاک، کاروبار، صحت، گورننس ، توانائی، پنجاب میں پولیس، عدالتی اور جیل کے شعبوں کی مضبوطی کیلئے بھی تعاون کیا۔

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں، پنجاب اگر کاروبار کے سازگار مواقع کو اجاگر کرے تو یہ امریکی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے اور بھی پرکشش مقام بن سکتا ہے۔

مزید خبریں :