امریکی اداکارہ نے سلمان سے معاشقے کی خبروں پر وضاحت دے دی

سلمان خان کو آج کل امریکی اداکارہ سمانتھا لاک وڈ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ— فوٹو: بھارتی میڈیا
سلمان خان کو آج کل امریکی اداکارہ سمانتھا لاک وڈ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ— فوٹو: بھارتی میڈیا 

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی امریکی اداکارہ سمانتھا لاک وڈ کے ساتھ معاشقے کی خبریں عام ہونے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کو آج کل امریکی اداکارہ سمانتھا لاک وڈ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی اداکارہ سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں بھی موجود تھیں جس کے بعد ان دونوں کے تعلقات پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

اب امریکی اداکارہ نے خود ہی سلمان خان سے تعلق کی خبروں پر وضاحت دی ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ کچھ نہ ہونے پر بھی لوگ بولتے ہیں اور بہت زیادہ بات کرتے ہیں، سلمان سے مل چکی ہوں، وہ میرے اچھے دوست اور بہترین انسان ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ سلمان خان سے 2 سے 3 ملاقاتیں کی ہیں لیکن پارٹی کے بعد سے ان کو جاننا شروع کیا ہے۔

گزشتہ دنوں بھی سلمان اور شلپا شیٹی کے ہمراہ امریکی اداکارہ کو ایک ایونٹ دیکھا گیا تھا— فوٹو: بھارتی میڈیا
گزشتہ دنوں بھی سلمان اور شلپا شیٹی کے ہمراہ امریکی اداکارہ کو ایک ایونٹ دیکھا گیا تھا— فوٹو: بھارتی میڈیا 

امریکی اداکارہ کا مزید کہنا تھاکہ سلمان سے پہلے ہریتھک روشن سے ملی تھی لیکن اس وقت کسی نے ایسا کچھ نہیں کہا تھا لیکن اب پتا نہیں یہ خبریں کہاں سے نکلی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سلمان اور شلپا شیٹی کے ہمراہ امریکی اداکارہ کو ایک ایونٹ دیکھا گیا تھا۔ سمانتھا لاک وڈ نے 38 سالہ اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا ہے اور وہ اب ماڈلنگ کررہی ہیں۔ سمانتھا لاک وڈ ہالی وڈ اداکار گرے لاک وڈ کی بیٹی ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں سلمان خان کی رومانیہ کی حسینہ و ماڈل گرل لولیا وینتر سے شادی کی خبریں زیر گردش رہی ہیں تاہم اب تک سلمان نے شادی نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :