کھیل
Time 10 جنوری ، 2022

وقار یونس کی سرجری سے قبل مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کی آنکھ کی معمولی سرجری آج شیڈول تھی —فوٹو: وقار یونس ٹوئٹر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کی آنکھ کی معمولی سرجری آج شیڈول تھی —فوٹو: وقار یونس ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر  وقار یونس کی آنکھ کی معمولی سرجری آج  شیڈول تھی جس سے قبل انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ۔

وقار یونس نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ'ایک چھوٹی سی سرجری کے لیے جا رہا ہوں، برائے مہربانی میرے لیے دعا کریں'۔

بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ وقار یونس نے سرجری سے چند لمحوں قبل اسپتال سے ہی تصویر کھینچ کر ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی۔

دوسری جانب ان کے مداحوں اورکرکٹرز نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔


اس کے علاوہ ابھی تک وقاریونس نے سرجری کے بعد اپنی صحت سے متعلق اپنے مداحوں کو مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ 

مزید خبریں :