’بہتر لفظ استعمال کیا جاسکتا تھا‘، ثائنہ نہوال کا اداکار سدھارتھ کی ٹوئٹ پر جواب

ثائنہ نہوال نے بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کا ٹوئٹ کیا تھا— فوٹو:فائل
ثائنہ نہوال نے بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کا ٹوئٹ کیا تھا— فوٹو:فائل

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق ٹوئٹ پر ہنگامے کے بعد بیڈمنٹن کھلاڑی ثائنہ نہوال اداکار سدھارتھ کو جواب میں کہا ہے کہ ٹوئٹ میں بہتر لفظ استعمال کیا جاسکتا تھا۔

گزشتہ دنوں بھارتی ریاست پنجاب میں کسانوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قافلے کو روک دیا تھا اور ان کا قافلہ 20 منٹ تک پل پر رکا رہا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم پنجاب کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے جس کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان گرما گرمی جاری ہے۔

اس واقعے پر بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی ثائنہ نہوال نے ٹوئٹ کی اور بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کی۔

اس پر عامر خان کی فلم ‘رنگ دے بسنتی’ کے اداکار سدھارت نے بیڈمنٹن کھلاڑی کو ’کوک چیمپئن‘ لکھتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس ملک کی حفاظت کرنے والے موجود ہیں، کچھ شرم کرو۔

اس کے ساتھ اداکار نے ریحانہ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس ٹوئٹ کے بعد اداکار پر نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور شدید تنقید کی گئی جس پر اداکار نے ایک اور ٹوئٹ کرکے وضاحت دی کہ میری بات کا غلط مطلب لیا گیا۔

بھارت کی بیڈمنٹن پلیئر ثائنہ نہوال نے بھی انٹرویو میں کہا کہ ٹوئٹ میں بہتر لفظ استعمال کیا جاسکتا تھا۔

مزید خبریں :