دنیا
Time 10 جنوری ، 2022

بھارت میں بی جے پی کارکنوں کا مسلمان پر تشدد، سڑک پر تھوک کرچاٹنے کو کہا

بھارتی ریاست جھارکنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے ایک نفسیاتی مریض مسلمان شخص کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور توہین بھی کی۔

مسلمان شخص پر تشدد اور بیحرمتی کا واقعہ جمعے کو بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر دھنباد میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق نفسیاتی مریض مسلمان شخص کو بی جے پی کے کارکنوں نے بری طرح مارا پیٹا اور بال کھینچے۔

جتھے نے مسلمان شخص سے سڑک پر تھوک کر واپس اس تھوک کو چاٹنے کو کہا اور زبردستی ’جے شری رام‘ کے نعرے بھی لگوائے۔

مشتعل جتھے نے متاثرہ مسلمان شخص پر الزام لگایا کہ اس نے وزیر اعظم کے خلاف مبینہ طور پر بد زبانی کی ہے۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ ریاستی وزیراعلیٰ نے تشدد کرنےو الے افراد کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔

مزید خبریں :