بجرنگی بھائی جان کی 'مُنی' نے اپنا نیشنل ایوارڈ کس کے نام کردیا؟

9 جنوری 2022 کو ہرشالی کو فلم بجرنگی بھائی جان میں شاندار اداکاری کرنے پر بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ ریاست مہاراشٹر کے گورنر نے دیا۔ —فوٹو: ہرشالی انسٹاگرام
9 جنوری 2022 کو ہرشالی کو فلم بجرنگی بھائی جان میں شاندار اداکاری کرنے پر بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ ریاست مہاراشٹر کے گورنر نے دیا۔ —فوٹو: ہرشالی انسٹاگرام

بالی وڈ کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان میں مُنی کا کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوترا کو  نیشنل ایوارڈ' بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ 'سے نواز دیاگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جنوری 2022 کو ہرشالی کو فلم بجرنگی بھائی جان میں شاندار اداکاری کرنے پر بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ ریاست  مہاراشٹر کے گورنر نے دیا۔

ہرشالی نے انسٹاگرام پر  پوسٹ کرتے ہوئے سلمان خان اور فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کا شکریہ ادا کیا اور ایوارڈ دونوں کے نام  کردیا۔

یاد رہے کہ ہرشالی ملہوترا نے فلم بجرنگی بھائی جان میں مُنی کا کردار  ادا کیا تھا اور  اپنی بہترین اداکاری سے سب کے دل جیتے تھے۔

2015 میں ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان میں ہرشالی کے علاوہ سلمان خان، کرینہ کپور اور نواز الدين صدیقی نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔

مزید خبریں :