پاکستان
Time 11 جنوری ، 2022

ملک میں پہلی بار بیرون ملک انتقال کرنیوالے شخص کا جگر پاکستانی مریض کو لگادیاگیا

پاکستان میں پہلی بار بیرون ملک انتقال کرنے  والے شخص کا جگر پاکستانی مریض کو لگا دیا گیا۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سعود کے مطابق ابوظبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی شہری کا جگر اورگردے خصوصی طیارے سے پاکستان لائےگئے جو پاکستان میں مریض کو لگائے گئے ہیں۔

سربراہ پی کے ایل آئی کے مطابق ابوظبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی شخص کے اعضاء پی کے ایل آئی لاہور میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں، بعد از مرگ اعضاء کے عطیہ سے دو پاکستانی مریضوں کی جان بچائی گئی اور دونوں مریض صحتیاب ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سعود نے بتایا کہ اس سلسلے میں ابوظبی سے کلیولینڈ کلینک کی چار رکنی ٹیم بھی پاکستان آئی تھی۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان اوریو اے ای بعد ازمرگ اعضاء کے عطیات کارجحان بڑھانےکی کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :