کھیل
Time 11 جنوری ، 2022

پی ایس ایل 7: ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور : پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے شائقین کرکٹ کو  17 جنوری تک بک کرائی جانے والی ٹکٹوں پر  خصوصی پیشکش کی ہے۔

پی سی بی کے مطابق 17 جنوری تک ٹکٹ بک کروانے والے شائقین کو  فرسٹ کلاس اور جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹوں پر خصوصی رعایت ملے گی جس کے تحت جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ 500 ،  فرسٹ کلاس کا 1500، پریمیئم  انکلوژر  2 ہزار اور وی آئی پی ٹکٹ 2500 روپے کا ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق  پی ایس ایل کے  فائنل میچ کے لیے جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ 1500 کا ہوگا، اسی طرح   فرسٹ کلاس 2500 ، پریمیئم 3000 اور وی آئی پی  انکلوژر کا  ٹکٹ 4ہزار روپے کا ہوگا جب کہ   وسیم اکرم اور وقاریونس انکلوژرز  کے ٹکٹ 4 سے 7 ہزار روپے میں ملیں گے، اس کے علاوہ  6 ڈبل ہیڈرز کے دنوں میں جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ ایک ہزار کا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل میں کم از کم ٹکٹ کی قیمت 250 روپے ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ ٹکٹس خریدتے  وقت کووڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا جب کہ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔

واضح رہےکہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا ، ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :