کاروبار
Time 11 جنوری ، 2022

پاکستان میں سونا سستا، عالمی مارکیٹ میں مہنگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت 200 روپےکم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپےکمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ26 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

 10گرام سونےکی قدر 171روپےکم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 25 روپے ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکے دام 7 ڈالربڑھ کر ایک ہزار 807 ڈالر فی اونس ہیں۔



مزید خبریں :