دنیا
Time 11 جنوری ، 2022

بھارت امریکا سے خنزیرکا گوشت درآمد کرنے پر راضی ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت امریکا سے خنزیرکےگوشت اور اس سے بنی مصنوعات کی درآمد پر راضی ہوگیا۔

امریکی حکام کے مطابق امریکا سے بھارت کو خنزیر کےگوشت اور دیگر مصنوعات کی فراہمی بہت جلد شروع ہو جائےگی۔

خیال رہےکہ بھارت نے طویل عرصے سے امریکا سے زرعی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگائی ہوئی تھی۔

بھارت اور امریکا کے درمیان گذشتہ سال نومبر میں زرعی تجارت کے فروغ کا معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد خنزیرکےگوشت کی درآمد کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2020 میں امریکا خنزیرکی پیداوار کے حوالے سے دنیا بھر میں تیسرے اور خنزیر کا گوشت برآمد کرنے والے ممالک میں  دوسرے نمبر پر  تھا۔

مزید خبریں :