’لالا نے دِل جیت لیا‘

اشنا شاہ کی ٹوئٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے__فوٹو: سوشل میڈیا/فائل
اشنا شاہ کی ٹوئٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے__فوٹو: سوشل میڈیا/فائل 

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ سفر کا ایک تجربہ شیئر کیا۔

اشنا شاہ اور شاہد آفریدی گزشتہ روز اتفاقیہ طور پر لاہور جانے والی فلائٹ میں ایک ساتھ موجود تھے، اداکارہ اپنی فلم کی عکس بندی کے لیے لاہور جارہی تھیں۔

اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فلائٹ میں پاکستان کے سب سے بڑے اسٹار ہونے کے باوجود لالا کا رویہ انتہائی عاجزی پسند تھا۔

اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے مجھے دعائیں دیں اور میری حوصلہ افزائی بھی کی، ان کے پاس جو بھی ملنے کے لیے آرہا تھا وہ اس کے ساتھ انتہائی شفقت اور مہربانی سے پیش آرہے تھے،خاص طور پر بچوں کے ساتھ ان کا رویہ بہت اچھا تھا۔

اشنا نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ لالا نے دِل جیت لیا۔

اشنا شاہ کی ٹوئٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین شاہد آفریدی کے اس رویے کی تعریف کررہے ہیں۔

مزید خبریں :