آدی عدیل نے ہمایوں سعید پر طنز کے بعد یوٹرن لے لیا

انسٹاگرام پر آدی عدیل نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعیدپر طنز کیا تھا: فائل فوٹو
انسٹاگرام پر آدی عدیل نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعیدپر طنز کیا تھا: فائل فوٹو

  پاکستانی اداکار و کامیڈین آدی عدیل امجد نے اداکار ہمایوں سعید پر دبے لفظوں میں طنز کو مذاق قرار دے دیا۔

انسٹاگرام پر آدی عدیل نے حال ہی میں ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید کو نیٹ فلکس کی نامور سیریز 'دی کراؤن' کے پانچویں سیزن کے لیے منتخب کیے جانے پر طنز کا نشانہ بنایا تھا۔

انسٹا اسٹوری اسکرین شاٹ
انسٹا اسٹوری اسکرین شاٹ

آدی نے ہمایوں سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ لکھا تھا کہ فلم انتظامیہ کی جانب سے انہیں ’دی کراؤن‘ کے لیے پیشکش کی گئی تھی لیکن اس فلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ کچھ بولڈ مناظر فلمائے جانے تھے لہٰذا انہوں نے انکار کردیا۔

آدی کا کہنا تھا کہ ’میری کچھ اخلاقی اقدار ہیں جن پر میں نیٹ فلکس کی خاطر سمجھوتہ نہیں کرسکتا لہٰذا معذرت خواہ ہوں‘۔

انسٹا اسٹوری اسکرین شاٹ
انسٹا اسٹوری اسکرین شاٹ

تاہم اب آدی نے اس بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے اسے مذاق قرار دیا اور کہا کہ ان کا بیان ہمایوں سعید کے ساتھ مذاق تھا۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے  مزید لکھا کہ یہ مذاق ہے مذاق ہی رہنے دیں، سنجیدہ لے کر سب کے لیے مشکل نہ پیدا کریں۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید کو دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں شہزادی ڈیانا کی مبینہ حقیقی محبت ڈاکٹر حسنات کے کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔

نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں جہاں شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کی کہانی دکھائی گئی وہیں 1997 میں کار حادثے میں ڈیانا کی اچانک موت کا بھی ذکر ہے۔

مزید خبریں :