کھیل
Time 12 جنوری ، 2022

مبینہ زیادتی کیس: یاسر شاہ کا بے گناہی ثابت ہونے پر بیان سامنے آگیا

مجھ پر لگایا گیا زیادتی کا الزام میرے اہلخانہ، مداحوں اور پی سی بی کی سپورٹ اور دعاؤں کی بدولت خارج ہوگیا: یاسر شاہ/ فائل فوٹو
مجھ پر لگایا گیا زیادتی کا الزام میرے اہلخانہ، مداحوں اور پی سی بی کی سپورٹ اور دعاؤں کی بدولت خارج ہوگیا: یاسر شاہ/ فائل فوٹو

قومی کرکٹر یاسر شاہ نے مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد بیان جاری کیا ہے۔

یاسر شاہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ سچ غالب آگیا، مجھ پر لگایا گیا زیادتی کا الزام میرے اہلخانہ، مداحوں اور پی سی بی کی سپورٹ اور دعاؤں کی بدولت خارج ہوگیا ہے۔

کرکٹر نے کہا کہ یہ سب ان لوگوں کے مجھ پر کیے گئے مکمل یقین کے بغیر ممکن نہ تھا، عالمی سطح پر میں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں، جس کسی نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی وہ پاکستان کی بدنامی ہوگی۔

یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے وہ وقت بہت مشکل تھا لیکن پھر بھی میں نے خود کو ذاتی طور پر مقابلہ کرنے سے روکا اور سچائی کو بے نقاب کرنے کے لیے عدالتوں میں لے جانے کا ارادہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے نفرت کرنے والے لوگ ہی اپنے مفاد کی خاطر اس حد تک گر سکتے ہیں۔

اپنے بیان کے آخر میں قومی کرکٹر نے کہا کہ جن لوگوں نے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کی ہے اُن کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔

کرکٹر پر الزام

واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ یاسرشاہ کے دوست فرحان نےگن پوائنٹ پرزیادتی، ویڈیو بھی بنائی اورہراساں کیا، فرحان اوریاسر شاہ نےدھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گااورجان سے بھی ماردوں گا، یاسرشاہ نےکہاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا۔

مزید خبریں :