کھیل
Time 12 جنوری ، 2022

پاکستان میں فٹبال کا فروغ: 4 شوبز شخصیات گلوبل ساکر وینچرز کیساتھ میدان میں آگئیں

اس مہم میں شریک ہونے والے چار مشہور ستاروں میں ماہرہ خان، احد رضا میر، بلال اشرف اور مْشک کلیم شامل ہیں/ فوٹو جی ایس وی فیس بک پیج
اس مہم میں شریک ہونے والے چار مشہور ستاروں میں ماہرہ خان، احد رضا میر، بلال اشرف اور مْشک کلیم شامل ہیں/ فوٹو جی ایس وی فیس بک پیج

پاکستان میں فٹبال کو فروغ دینے کیلئے  4 نامور شخصیات گلوبل ساکر وینچرز کی سپورٹ کیلئے میدان میں آگئیں۔

یہ اقدام مائیکل اوین کی جانب سے قومی ٹیلنٹ ہنٹ مہم کے آغاز کے بعد سامنے آیا ہے جس کا اعلان گزشتہ ہفتے گلوبل ورچوئل کانفرنس کے بعد کیا گیاتھا۔ 

اس اقدام کے تحت کراچی میں فلیگ شپ ساکر(soccer) سٹی کے قیام کا منصوبہ شامل ہےجو وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیرنگرانی شروع ہونے والے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے تعاون اور این ای یونیورسٹی کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

اس مہم میں شریک ہونے والے چار مشہور ستاروں میں ماہرہ خان، احد رضا میر، بلال اشرف اور مْشک کلیم شامل ہیں۔

اس حوالےسے ماہرہ خان نے کہا کہ فٹبال کی صورت میں کھیلوں کی ایک نئی لیگیسی کا حصہ بننا میرے لیے نہایت اعزاز کی بات ہے، گلوبل ساکر وینچرز حقیقی معنوں میں فٹبال کا لینڈ اسکیپ تعمیر کر رہا ہے اور پاکستان میں اسے کامیاب بنانے کے لیے یہ اْن کی مستقل مزاجی اورلچک کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔

احدرضا میر نے کہا کہ میں نوجوانوں کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں اور اس اقدام کا حصہ بننا، یہ مجھے انتہائی فخر کااحساس دلاتا ہے، میں اب پاکستان میں فٹبال کے ذریعے نوجوانوں کے لیے ایک نئی لیگیسی تخلیق کرنا چاہتا ہوں۔

مشک کلیم کا کہنا تھا کہ فٹبال ایک گلیمرس کھیل ہے لہٰذا میں فوراً ہی جی ایس وی کے ویژن کا حصہ بن گئی جس کا مقصد پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو دوبارہ توانائی بخشنا ہے۔ 

بلال اشرف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے درست سمت میں ایک بہت بڑا قدم ہے، میری تمام طاقت اور جنون پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے ہے لہٰذاہمیں اب بلند آواز میں #FootballHoga کہنے کی ضرورت ہے۔ 

گلوبل ساکر وینچرز کے گروپ چیئرمین یاسر محمود کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں گلیمر، فلم اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے سامنے آکر فٹبال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس طرح اس کھیل میں مزید جان پڑ گئی ہے، یہ پاکستان میں فٹبال کے لیے حتمی تعاون ہے۔

گلوبل ساکر وینچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیب خان نے کہا کہ میں فلم اور ٹیلی ویژن کی مشہور شخصیات کی طرف سے اپنی توجہ فٹبال کی جانب مرکوز کرنے پر بہت پر جوش ہوں، گلوبل ساکر وینچرز نے پاکستان میں فٹبال کے روشن مستقبل کے لیے مشعل روشن کی ہے اور پاکستان کے جھلملاتے شہر کی صورت میں فٹبال میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ہے۔

مزید خبریں :