پاکستان
Time 12 جنوری ، 2022

پاکستان آنے والے کورونا پازیٹو افراد کیلئے نئی ہدایات، گھر پر قرنطینہ کرسکیں گے

بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے کورونا پازیٹو افراد کیلئے نئی  ہدایات جاری کردی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) ائیرپورٹ، بارڈر ٹرمینل پر ریپڈ ٹیسٹ میں کورونا مثبت آنے والے افراد اب اپنے گھر  میں ہی قرنطینہ کریں گے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں 10 دن قرنطینہ کریں گے، سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں موجود مسافروں کو بھی گھر منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسافروں کو کورونا مثبت آنے کی صورت میں ہوٹل یا سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں قیام کرنا پڑتا تھا اور وہاں سے متعدد افراد کے فرار ہونے کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں۔

مزید خبریں :