’اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی دوستی کو‘۔۔۔

یاسر حسین نے کیپشن میں اپنے بیٹے کے لیے لڑکی منتخب کرنے والے انداز میں بڑے بزرگوں اور گہرے دوستوں کا مشہور جملہ لکھا__فوٹو: یاسر حسین/انسٹاگرام
یاسر حسین نے کیپشن میں اپنے بیٹے کے لیے لڑکی منتخب کرنے والے انداز میں بڑے بزرگوں اور گہرے دوستوں کا مشہور جملہ لکھا__فوٹو: یاسر حسین/انسٹاگرام 

اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں اہلیہ اقرا عزیز اور اداکارہ سعدیہ غفار کی اپنے اپنے بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکار جوڑا حسن حیات اور سعدیہ غفار کی یاسر اور اقرا کے ساتھ کافی گہری دوستی ہے اور  دونوں جوڑے اکثر اوقات نجی تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

گزشتہ روز یاسر نے اقرا اور سعدیہ کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے اپنے بچوں کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

یاسر نے کیپشن میں اپنے بیٹے کے لیے لڑکی منتخب کرنے والے انداز میں بڑے بزرگوں اور گہرے دوستوں کا مشہور جملہ لکھا 'اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی دوستی کو۔۔۔ ساتھ ہی اداکار نے ہنسنے والا ایموجی بھی بنایا۔

یاسر حسین نے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ یہ کبیر اور ریا حسن حیات کی پہلی ملاقات ہے۔

یاسر کی پوسٹ کے کیپشن سے مداح بھی محظوظ ہوئے، کسی نے دونوں بچوں کے اچھے نصیب کی دعا کی تو کوئی مذاق میں کہتا رہا کہ لڑکی لڑکے سے عمر میں بڑی ہے۔

واضح رہے کہ سعدیہ اور حسن کی بیٹی کی پیدائش گزشتہ برس 7 جولائی جب کہ یاسر کے بیٹے کی پیدائش 23 جولائی کو ہوئی تھی۔

مزید خبریں :