ماچس کی ڈبی میں فٹ ہونیوالی ساڑھی تیار، قیمت کیا ہے؟

وجے کے مطابق اس نے ساڑھی کی سلائی ہاتھوں سے کی ہے جس میں 2 ہفتوں کا وقت لگا__فوٹو:  ٹوئٹر
وجے کے مطابق اس نے ساڑھی کی سلائی ہاتھوں سے کی ہے جس میں 2 ہفتوں کا وقت لگا__فوٹو:  ٹوئٹر

بھارتی ریاست تلنگانا سے تعلق رکھنے والے ماہر درزی نے ماچس کی ڈبی میں فٹ ہونے والی ساڑھی تیار کی ہے۔

یہ غیر معمولی ساڑھی نلا وِجے نامی درزی نے تیار کی ہے جس نے اس کی تیاری میں سلک کے کپڑے کا استعمال کیا جب کہ ساڑھی کی لمبائی 5.5 میٹر ہے۔

وجے کے مطابق اس نے ساڑھی کی سلائی ہاتھوں سے کی ہے جس میں 2 ہفتوں کا وقت لگا، اگر وہ یہ ساڑھی سلائی مشین پر سیتے تو انہیں اسے تیار ہونے میں تقریباً تین دن کا وقت لگتا، نلا وجے نے ساڑھی کی قیمتوں کے حوالے سے بھی بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ ہاتھ کی سلائی میں زیادہ محنت لگتی ہے اسی لیے اس کی قیمت 12000 بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے اور اگر ساڑھی مشین پر تیار کی جائے تو اس کی قیمت 8000 بھارتی روپے ہوگی۔

وجے کے مطابق ان میں یہ ماہرانہ صلاحیت ان کے والد سے آئی ہے، جو اپنی جوانی میں ہاتھوں سے ساڑھیوں کی سلائی کیا کرتے تھے۔

مزید خبریں :