کاروبار
Time 13 جنوری ، 2022

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

24 قیراط سونے کی فی تولہ قدر ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے کم ہوکر 107682 روپے ہے— فوٹو: فائل
24 قیراط سونے کی فی تولہ قدر ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے کم ہوکر 107682 روپے ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوئی ہے۔

ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قدر  ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے کم ہوکر 107682 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر بڑھ کر 1822 ڈالر فی اونس ہے۔