پاکستان
Time 14 جنوری ، 2022

حج کی بکنگ کرانے والوں کیلئے وزارت مذہبی امور کی تنبیہ

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نےجعلی حج بکنگ کی شکایات پرتنبیہ جاری کردی۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عوام حج 2022 کی بکنگ کے لیے کسی کو  پیسےمت دیں، ابھی حج پالیسی کا اعلان نہیں ہوا اور نہ کسی کوحج بکنگ کی اجازت ہے لہٰذا عوام حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں سے ہوشیاررہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہےکہ حج کےخواہش مند وزارت کی جانب سے باقاعدہ اعلان کا انتظارکریں جب کہ جعلی حج بکنگ کرنے والےافراد ایسی کمپنی کی شکایات کے لیے حج ہیلپ لائن پررابطہ کریں، حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :