پاکستان
Time 14 جنوری ، 2022

حکومت کا غیر ملکی شہریوں کو پاکستان کی مستقل رہائش دینے کا فیصلہ

حکومت نے غیر ملکی شہریوں کو سرمایہ کاری کے بدلے پاکستان کی مستقل رہائش دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ غیر ملکی شہری پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان میں مستقل رہائش حاصل کرسکیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کی روشنی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو  اپنے قومی سلامتی نظریے کا کلیدی جُزو قرار دیا ہے ، جس کے تحت غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل رہائش کی اسکیم کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :