پاکستان
Time 15 جنوری ، 2022

12 سال سے بڑے بچوں کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے۔

ترجمان کمشنر کے مطابق اجلاس میں شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 1000 سے زائد مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کمشنر کراچی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بازاروں، ہوٹلوں اور شاپنگ مالز میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کا فیصلہ بھی ہوا اور کہا گیا کہ تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :