دنیا
15 جنوری ، 2022

ناز شاہ کو قتل کی دھمکیاں دینے والی خاتون کو ساڑھے تین سال قید کی سزا

لندن:  برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ کو قتل کی دھمکیاں دینے والی خاتون کو سزا سنادی گئی۔

برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو ایک خاتون سندس عالم کی جانب سے گزشتہ برس اپرل میں قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے باعث ناز شاہ کو اپنے بچوں سمیت گھر چھوڑنا پڑا تھا۔

عدالت نے ملزمہ سندس عالم کو ناز شاہ کو قتل کی دھمکیاں دینے پر ساڑھے تین برس کے لیے جیل بھیج دیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM